akhbaar market tameer karane ki yakeen dihani

اخبار مارکیٹ تعمیرکرانے کی یقین دہانی۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ،وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت اخبار فروشوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار فروش فیڈریشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی کی زیر قیادت اخبار فروش یونین لاہور کے وفد نے ان سے ملاقات کی -وفد میں اخبار فروش یونین لاہو رکے صدر چوہدری مشتاق علی ،چیئرمین اخبار مارکیٹ چوہدری عاشق علی ، سید عارف حسین شاہ آفس سیکرٹری اور چوہدری خلیق نذیر شامل تھے -ٹکا خان عباسی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اخبار مارکیٹ بوسیدہ ہو گئی تھی جو کسی وقت بھی گرسکتی تھی -اس لیے اس کو گرا دیاگیا تھا – حکومت پنجاب سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر اخبار مارکیٹ تعمیر کروائے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ اخبار فروش اخباری صنعت کا اہم حصہ ہیں اورحکومت پنجاب ان کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے – انہوں نے لاہور اخبار مارکیٹ تعمیر کروانے کی بھرپور یقین دہانی کروائی اورسیکرٹری انفارمیشن کو اخبار مارکیٹ لاہور کا پی سی ون فوری تیار کرنے کے لیے ہدایات دیں -ٹکا خان عباسی نے ترجمان حکومت پنجاب و وزیر جیل خانہ جات کا شکریہ ادا کیا او رانہیں گلدستہ پیش کیا۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں