akhbaar malikaan apne kaarkuno ka khayal rakhen

اخبارمالکان اپنے کارکنوں کا خیال رکھیں، گورنر سندھ۔۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے آل پاکستان نیوز پیپرسوسائٹی کے 22 رکنی وفد نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی اور جنرل سیکریٹری سید سرمد علی نے گورنرسندھ کو اخباری صنعت کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش مشکلات ، قارئین کی تعداد میں کمی ، ابلاغ کے دوسرے ذرائع کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ دیگر ذرائع کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باجود اخبارات و جرائد کی اہمیت اپنی جگہ برقرار ہے لیکن سوشل و ڈیجیٹل میڈیا اخبارات کی سرکولیشن پر انداز ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصدقہ خبروں کے لئے عوام آج بھی اخبارات کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات میں قارئین کو متوجہ کرنے والے مواد کی شمولیت ضروری ہے اس ضمن میں اخبارات اپنے ای ایڈیشنز پر بھی توجہ دیں کیونکہ یہ دور جدت کا ہے۔ گورنرسندھ نے وفد کو یقینی دلایا کہ وہ اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے بارے میں متعلقہ اداروں سے بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اپنے کارکنوں کا بھی خیال کریں ، کیونکہ مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کی جانب توجہ دلانے میں اخبار و رسائل کا اہم کردار ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ آپ کی وجہ سے حکومت وقت کو مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے ،سمت کے تعین کے بغیر منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں