3 senior mulazimeen bagher kisi notice ke farigh

اخبارمالکان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔۔

سندھ لیبر کورٹ نمبر 5 نے الیاس شاکر مرحوم کے ورثان سے اعتراضات طلب کرتے ہوئے قومی اخبار کے جنرل منیجر ایس ایم فاروق کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پہ جواب یا اعتراضات داخل کرائیں اس ضمن میں مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔قومی اخبار کی موجودہ انتظامیہ جو الیاس شاکر مرحوم کی دوسری بیوی اور بچوں پہ مشتمل ہے اور وہ ادارے کو خالص پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کی بجائے بھٹہ خشت مالکان کی طرز پہ چلا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اخبار انتظامیہ نے اپنے چیف رپورٹر و بانی کارکن صابر علی جو کہ قومی اخبار گروپ میڈیا ورکرز ایمپلائز یونین کے سیکرٹری مالیات ہیں کو ایک دن کی چھٹی پہ نوٹس جاری کرتے ہوئے حاضری لگانے سے روک دیا بعد ازاں سنیئر سب ایڈیٹر عرفان احمد جو کہ قومی اخبار میڈیا گروپ ایمپلائز یونین (سی بی اے)کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں کو بھی ایک دن کی چھٹی پہ نوٹس جاری کرتے ہوئے حاضری لگانے سے روک دیا۔ادارے کے اس اقدام کے خلاف یونین عہدیداران نے سید اشتیاق مصطفیٰ بخاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے توسط سے لیبر کورٹ میں غیر قانونی اقدامات (ان فیئر لیبر پریکٹس) کو چیلنج کیا ہے جس پہ جی ایم قومی اخبار عدالت میں پیش ہونے اور جواب داخل کرانے کی مہلت طلب کی آئندہ تاریخ سماعت 18 نومبر 2021 ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں