akhbaar ki intezamia ke warrnat giraftaari jaari

اخبارکی انتظامیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری۔۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ خالد حسین شاہانی نے جے ایس بینک کیخلاف من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں ملوث ملزمان مقامی اخبار (پاکستان ٹو ڈے ) کی انتظامیہ کی مسلسل غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی لاہور کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے 31؍ اگست تک عدالت میں پیش کریں۔ مدعی مقدمہ منیجر جے ایس بینک ٹھٹھہ خورشید علی شاہ سماعت کے موقع پر اپنے وکیل کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ ملزمان بغیر وجہ بتائے غیر حاضر رہے اور ان کے وکیل بھی حاضر ہونے سے قاصر رہے۔ خورشید علی شاہ نے اپنے ایڈووکیٹ کے توسط سے نجی استغاثہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان ناوا میڈیا کارپوریشن، اور اس کی انتظامیہ نے ملکر جے ایس بینک کے خلاف مورخہ 19مارچ 2023 کو من گھڑت اور بے بنیاد جھوٹا ایک کالم شائع کیا جس سے ہمارے ادارے کی ساکھ مجروح ہوئی لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں