کراچی ، حیدرآباد اور راولپنڈی سے شائع ہونے والے اخبار کے مالک کا عالی شان بنگلہ مسمار کردیاگیا۔۔اطلاعات کے مطابق اپنے اخبار میں حکومتی، سیاسی و سماجی اسکینڈلز بے نقاب کرنے والے اور امت مسلمہ کے لئے حق پرستی کا نعرہ بلند کرنے والے اخبار کے مالک کابنگلہ کراچی کے مہنگے ترین علاقے میں قبضہ کی زمین پر تھا۔۔جسے گرانےکے لئے سپریم کورٹ نے احکامات دیئے تھے۔۔ پی ایس سی ایچ کے قریب ہل پارک میں ایک ہزار گز پر بنایا گیا عالی شان بنگلہ ٹوٹنے سے بچانے کے لئے اخبار کے مالک نے مہنگے ترین وکیلوں کے ساتھ سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل بھی دائر کی تھی لیکن اسے مسترد کردیاگیا۔۔ اطلاعات کے مطابق ہل پارک میں اخبارکے مالک کا ہی نہیں دیگر سترہ ،اٹھارہ بنگلوں کو بھی مسمار کیاگیا ہے جنہوں نے چائنا کٹنگ کے ذریعہ قبضہ کیاہوا تھا۔۔
Facebook Comments