ishteharaat keliye mukhtis funds mein 70 feesad izafa

اخبار فروش شدید مالی پریشانیوں کا شکار۔۔

انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں کوئٹہ کے صدر عبدالنبی سمالانی اور جنرل سیکرٹری غازی خان محمد شہی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے باعث اخبارات کی سرکولیشن بڑی حد تک  کمی آئی ہے اور اخبار فروش شدید معاشی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں یہ بات انہوں نے اخبار فروشوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اخبارات کی سرکولیشن میں کمی کے باعث اخبار فروشوں کو شدید مالی مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کیلئے جسم و جان کار شتہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے  انہوں نے  وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اپیل کی کہ اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود  کیلئے سرکاری سطح پر اقدامات کئے جائیں تا کہ وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں