اسلام آباد میں آج اچانک برسوں پرانے اخبار کو بندکرکے تمام ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔۔ پپو کے مطابق اسلام آباد میں دس سال سے زائد عرصے سے چلنے والے اخبار ایشین نیوز کو انتظامیہ نے اچانک بند کرنے کردیااُور چھیاسٹھ سے زائد ملازمین کو بیک جنبش قلم فارغ کردیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ملازمین سے استعفے طلب کئے گئے لیکن ملازمین نے انتظامیہ کا حکم ماننے سے انکار کردیا۔۔ اخبار کا آفس سینٹورس کے گارڈز نے سنبھال لیاہے اور کام بند پڑا ہے۔ سیکرٹری اسلام آباد پریس کلب انور رضا نے معاملے کا نوٹس لے کر انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ فارغ کئے گئے ملازمین کو ایک، ایک سال کی تنخواہیں دی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم اس مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں سینٹورس کے مالک سردار تنویر الیاس سے اپیل کی ئے کہ اخبار بند نہ کیاجائے۔۔
Facebook Comments