maroof adakar ne falasteen ke haq mein post uraadi

عائزہ خان کا انسٹاگرام پر ریکارڈ۔۔

اداکارہ عائزہ خان اس وقت پاکستان کی سب سے ذیادہ  انسٹاگرام فالوور رکھنے والی اداکارہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فولوورز کی تعداد 11ملین ہے گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں اداکارہ کے فولوورز کی تعداد 10ملین تھی۔فالوور کی تعداد 11 ملین ہونے پر اداکارہ نے مداحوں کو اس کی خوشخبری دی۔عائزہ خان کے بعد پاکستانی اداکارہ ایمن خان دوسرے نمبر پر ہے ان کے فولوورز کی تعداد 9.9ملین ہے جبکہ تیسرے نمبر پر اداکارہ منال خان 8.7 ملین فولوورز ہیں۔دریں اثنا اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ شوبزمیں کامیابی سوشل میڈیا پر مقبولیت سے نہیں پرفارمنس سے ملتی ہے۔  عائزہ خان نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر میں سب سے زیادہ فالو کی جارہی ہوں تو اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ میری محنت ہے۔عائزہ خان نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں کامیابی سوشل میڈیا پر مقبولیت سے حاصل نہیں ہوتی اس کے لئے پرفارمنس دینا پڑتی ہے میں آئندہ بھی اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتی رہوں گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں