فضائی سفر نے دلوں میں خوف پیدا کردیا ہے، ندایاسر۔۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے بتایا کہ بیرونِ ملک سفر کے دوران ان کی اور شوہر یاسر نواز کی والداؤں کا انتقال ہوا، جس نے ان کے اور بچوں کے دلوں میں ایک خوف پیدا کر دیا ہے۔ندا یاسر نے حال ہی میں شیڈو پروڈکشن کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی ۔میزبان نے بتایا کہ انہیں بیرونِ ملک سفر کرنے کا بے حد شوق ہے اور وہ سال میں کم از کم تین بار بیرونِ ملک جانے کا پروگرام بناتی ہیں، ان میں سے دو سفر وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ کرتی ہیں، جب کہ ایک سفر صرف شوہر یاسر نواز کے ساتھ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شوہر کے ساتھ اکیلے سفر کرنے کے پیچھے یہ سوچ ہوتی ہے کہ اب شادی کو اتنے سال ہو چکے ہیں، باہر جائیں گے تو شوہر بھی تیار ہوں گے اور وہ خود بھی، اس لیے دونوں کے رشتے کے لیے یہ اچھا ہوتا ہے۔پوڈکاسٹ میں ندا یاسر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اور یاسر نواز دونوں کی والداؤں کا انتقال اس وقت ہوا تھا جب وہ دونوں بیرونِ ملک سفر پر تھے اور وہ فوراََ فلائٹ نہیں ملنے کی وجہ سے اپنی والداؤں کی تدفین میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔میزبان کے مطابق ان کی والدہ کا انتقال کووڈ کے فوراً بعد ہوا تھا، اس وقت وہ مالدیپ میں تھیں، لیکن کورونا کی پابندیوں کے باعث انہیں فوری فلائٹ نہیں مل سکی، جب کہ یاسر کی والدہ کا انتقال اُس وقت ہوا جب وہ ناروے پہنچے ہی تھے، اس لیے ان کی فوری واپسی ممکن نہ ہو سکی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں