air ambulance aaj pohonche gi

ائرایمبولینس آج پہنچے گی۔۔۔

معروف کامیڈین کو امریکہ لے جانے کیلئے ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ایئر ایمبولینس کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے ، ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی ، ایئر ایمبولینس میں کپتان اور عملے کے 5 ارکان شامل ہیں ۔یاد رہے کہ عمر شریف نے حکومت سے علاج کیلئے امریکہ جانے کیلئے اپیل کی تھی جس پر وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت نے بھر پور کوششیں کرتے ہوئے پاکستان کے معروف کامیڈین کو بیرون بھیجنے کے انتظامات کیئے جبکہ سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے فنڈ بھی جاری کیئے جو کہ ان کے علاج پر خرچ ہوں گے ۔دریں اثنا  عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے والد کی طبیعت کے بارے میں کہا کہ ڈاکٹروں نے والد کی طبیعت کو سنبھال رکھا ہے اور انہیں سی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔جواد عمر نے مزید بتایا کہ ایئرایمبولینس آنے میں مزید ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔ ایئر ایمبولینس آتے ہی والد کو علاج کے لیے امریکہ روانہ کردیا جائے گا۔مقامی خبررساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ  لیجنڈکامیڈین اور اداکار عمر شریف کے ساتھ فیملی کا کوئی فرد ایئر ایمبولینس میں سفر نہیں کر سکے گا۔کینیڈین ایئر ایمبولینس کمپنی کی جانب سے کی گئی ای میل کے مطابق ایئر ایمبولینس کو واشنگٹن تک پہنچنے کیلئے 2 مقامات پر اسٹاپ کرنا ہوگا۔ایئر ایمبولینس کمپنی کے مطابق اسٹاپ اوور کے ایئرپورٹس پر لینڈنگ کیلئے تمام مسافروں کا ویزا ہونا ضروری ہیں جبکہ مریض کو اس ویزا سے استثنیٰ حاصل ہے۔کمپنی نے ای میل میں کہا ہے کہ مریض کیساتھ سفر کرنے والوں کے لیے یورپ اور کینیڈا کے ویزے ہونے چاہئیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں