فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے، ایف بی آر کے مطابق آئمہ بیگ ساڑھے 8 کروڑ روپے ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔ایف بی آر کے مطابق آئمہ بیگ نے 2018 ،2019 اور 2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایا، وہ ساڑھے 8 کروڑ روپے سےزائدکی نادہندہ ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آئمہ بیگ ٹیکس نا دہندہ ہیں، ان کے ذمے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس ہے۔ایف بی آر نے گلوکارہ کی گاڑی ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔

Facebook Comments