aik wazahat jo hamari ghalat thi

ایک وضاحت جو ہماری غلطی تھی۔۔

تیرہ جنوری کو عمران جونیئر ڈاٹ کام پر ایک خبر بعنوان۔۔متعدد بیوروز بند، ڈائریکٹر نیوز بھی مستعفی۔۔ میں ہماری ٹیم کی جانب سے خبر کے شروع میں بتایا گیا کہ پشاور میں بیوروچیف کو چھوڑ کر تمام ورکرز اور عملہ کو فارغ کردیاگیا۔۔۔ اس حوالے سے ہماری بات سنونیوزکے بیوروچیف پشاور یاسر حسین سے  بات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، وہاں بائیس لوگ کام کرتے ہیں اور ابھی تک کسی کو فارغ نہیں کیاگیا۔۔ جب ہم نے اپنی ٹیم سے اس حوالے سے رابطہ کیا تو تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ فیصل آباد کی جگہ پشاور لکھا گیا ہے۔ کمپوزر نے غلطی سے پشاور ٹائپ کردیا، حالانکہ یہ واقعہ فیصل آباد میں ہوا جہاں بیوروچیف کے علاوہ تمام عملہ کو فارغ کردیاگیا اور بیوروچیف کی سیلری میں بھی کٹ لگایا گیا ہے۔۔ ہم اس حوالے سے سنونیوز کے بیوروچیف سے پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں اور اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ جس طرح ہم نے پہلے خبر لگاکران کی دل آزادی کی، اسی طرح دوبارہ خبر لگا کر ان سے معذرت کرنا بنتا ہے۔۔باقی اپنی خبر پر قائم ہیں۔۔۔یہ ذرا سی غلط فہمی ہوگئی تھی جسے دور کیا جانا ہم نے ضروری سمجھا۔۔(علی عمران جونیئر)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں