معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ جب اُنہوں نے بھارتی اداکار شاہد کپور کا انٹرویو لیا تو اس دوران ایک لمحہ ایسا آیا کہ اُنہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔شائستہ لودھی نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے کافی دلچسپ گفتگو کی۔اُنہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھاجب شاہد کپور پر میرا بڑا کرش تھا تو جب مجھے دبئی میں اپنے مارننگ شو کے لیے ان کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا تو میں بہت پرجوش تھی۔شائستہ لودھی نے بتایا کہ میں اپنے میک اپ کے لیے دبئی کے ایک سیلون میں گئی تو میک اپ آرٹسٹ نے میرے بالوں کو عربی طرز کا گھونگھرالے بالوں والا اسٹائل دیا اور میرے چہرے پر بھی کافی بھاری میک اپ کردیا جوکہ میرے چہرے پر بالکل اچھا نہیں لگتا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے تو میں نے اس بات پر تھوڑا سا احتجاج کیا لیکن پھر میک اپ آرٹسٹ نے مجھے یقین دلایا کہ میں بہت اچھی لگ رہی ہوں۔شائستہ لودھی نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے شاہد کپور کا آدھا انٹرویو لے لیا اور مجھے یہی لگ رہا تھا کہ میں بہت خوبصورت لگ رہی ہوں لیکن جب انٹرویو کے دوران ایک بریک آیا اور ہم اپنے مارننگ شو کی ٹی شرٹس پر شاہد کپور سے دستخط کروا رہے تھے تو اُنہوں نے پوچھا کہ’یہ شرٹ پر کس کی تصویر ہے؟اُنہوں نے بتایا کہ شاہد کپور کے اس سوال کی وجہ سے میں شرمندہ ہوگئی اور میرا سارا جوش ختم ہو گیا لیکن پھر بھی میں نے جواب دیا کہ’یہ شرٹ پر میری تصویر ہے‘، یہ جواب سن کر شاہد کپور نے کہا کہ آپ سیدھے بالوں میں کافی مختلف نظر آتی ہیں۔شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ شاہد کپور نے میرے بارے میں یہ تبصرہ مثبت انداز میں بالکل نہیں کیا تھا، اس لیے میں بریک کے بعد ان کا انٹرویو صحیح طرح سے نہیں لے سکی۔
ایک وقت تھا شاہد کپور کرش تھا، شائستہ لودھی۔۔
Facebook Comments