سکھر میں صحافی الطاف کلوڑ کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ ایک اور صحافی اور ابتک نیوزکے بیوروچیف پر قاتلانہ حملہ کیاگیا۔۔ سکھر یونین آف جرنلٹس کے صدر رشید رضا خان کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس سکھر میں صحافی الطاف کلوڑ کے اغوا کی کوشش اور امداد پھلپھوٹو پر کیے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس معاملے میں پولیس کے جانبدارانہ کردار کا نوٹس لے جو ان غنڈہ عناصر کی کھل کرحمایت کررہی ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس ۔ جنرل سکریٹری عاجز جمالی اور اراکین ایگزیکٹوکونسل نے اس واقعے کو کھلی دہشت گردی قرار دیا کے یوجے سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر رشید رضا کو دی جانے دھمکیوں کی بھی شدید مذمت کی ہے۔صدر اور جنرل سیکریٹری کے یوجے کہا کہ ہر کچھ دن بعد عامل صحافیوں پر حملے اور پھر پولیس کی جانب سے متاثرہ صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات نے ملک بھر کی صحافی برادری کے صبرکا پیمانہ لبریز کردیا ہے پولیس اہلکاروں کے غنڈہ عناصر سے رابطے اور ان کا آلہ کار بننا تشویشناک ہے۔ آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان واقعات میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔۔
