آج نیوز کو ایک اور دھچکا ۔۔ایک کے بعد ایک رپورٹر چینل چھوڑ کر جانے لگے ۔چند ماہ قبل دنیا نیوز سے آئے سینئیر رپورٹر بھی آج نیوز کو خیر باد کہنے کے لئے تیار ہیں۔۔ پپو کے مطابق جمعہ کے روز ان کا آخری دن ہوگا سینئیر رپورٹر کے آج نیوز چھوڑنے کی وجہ نیوز فلور کے “بڑے” ہیں جو مستقل نان پروفیشنل طریقے سے کام کرا رہے تھے ۔ پپو کے مطابق رپورٹر پر سندھ پولیس کے خلاف بھرپور مہم چلانے کے لئے زور دیا جارہا تھا، تاہم رپورٹر نے بعض اوقات میٹنگز میں پولیس کے خلاف رپورٹنگ کرنے کی مخالفت کی تھی اور احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا ۔دوسری جانب حال ہی میں ایک خاتون رپورٹر نیوز فلور کے بڑے کی حرکتوں سے تنگ آکر استعفی دے کر جا چکی ہیں جبکہ چینل میں موجود ایک جونئیر رپورٹربھی شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے جس کا اظہار وہ اپنے ساتھی رپورٹرز سے کرچکی ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ آج نیوز اب ریٹنگ کے لحاظ سے بہت نیچے آچکا ہے چینل انتظامیہ ملازمین کو تنخواہیں بھی تاخیر سے ادا کر رہی ہے ۔
ایک اور سینئر رپورٹر چینل چھوڑنے کیلئے تیار۔۔
Facebook Comments