اسلام آباد ہائیکورٹ میں جنرل (ر) پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام اشتہاری ملزمان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت کے دوران ایک درخواست گزار صحافی نے اپنا نام واپس لے لیاہے ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے اشتہاری ملزمان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی تو سید اعجاز حیدر بخاری نے سے بطور درخواست گزار نام واپس لینے کی استدعاکی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ مزیدسماعت 22دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Facebook Comments