twenty four news ki gaari par hamla

ایک اور صحافی موٹرسائیکل سے محروم۔۔۔

شہر قائد کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکی۔۔ چوروں نے ایک اور صحافی کو موٹرسائیکل سے محروم کردیا۔۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے ایک اور ورکر اپنی ذاتی سواری سے محروم ہوگیا۔۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے سینئر کاپی ایڈیٹر اور کراچی پریس کلب کے رکن ابوبکر بلوچ کی موٹرسائیکل کراچی کے علاقے کلاکوٹ تھانے کی حدود سے  دن دہاڑے گھر کے سامنے سے چور موٹر سائیکل  لے اڑے۔۔ سیاہ رنگ کی 70 سی سی  موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر کے کے ایچ 3975 چوری ہونے اطلاع پولیس کو کردی گئی۔۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے نوالین میں گزشتہ تین ماہ میں موٹرسائیکل چوری کی یہ چوتھی واردات ہے۔۔ علاقے میں منشیات فروشی کےبڑھتےہی چوری کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں