sahafi colony F block mein taraqqiyati kaam jald mukammal kiye jaen

ایک اور صحافی گھر کےسامنے لٹ گیا۔۔

سینئر صحافی اور لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن اسدجعفری کو گھر کے باہر مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ اسد جعفری کے مطابق گزشتہ رات 12 بجے جب میں آفس سے گھر پہنچا تو عین میرے گھر کے گیٹ کے آگے ہنڈا 125 پر 2 مسلح افراد نےگن پوانٹ پر 54000 ہزار روپے موبائل اور دیگر قیمتی کاغذات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔۔اللہ پاک کا شکر ہے مالی نقصان کی خیر ہے جانی نقصان سے بچ گئے ،،ورنہ ڈاکو تو گھر سے مارنے یا مرنے کے لیے ہی نکلتے ہیں۔۔اسد جعفری کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعد لاہور بھی خطرے سے خالی نہیں رہا۔۔ لاہور کےصحافتی حلقوں میں یہ بات زیرگردش ہے کہ لاہور پولیس کو زمان پارک میں آنکھ مچولی سے فرصت نہیں وہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کو کیسے نکیل ڈالے ؟؟

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں