ملتان میں سکندری نالہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے نجی ٹی وی کے رپورٹر امجد ملک پر فائرنگ کردی،فائرنگ میں امجد ملک معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق امجد ملک اپنے بھائی کے ہمراہ گاڑی پر سکندری نالہ کے قریب سے گزررہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے،تاہم فائرنگ کے واقعہ میں دونوں بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل نامعلوم ملزمان نے لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ کرکے نجی ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کو قتل کردیا تھا۔

Facebook Comments