aik or gulookaar jinsi harassgi ke ilzam ki zid mein

ایک اور گلوکار جنسی ہراسگی کے الزام کی زد میں۔۔

موسیقار و گلوکار سالار شمس بھی جنسی ہراسگی کے الزام کی زد میں آ گئے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق سالارشمس پر متعدد خواتین نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں سالار کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔سالار کے ساتھ ہونے والی ایک خاتون کی واٹس ایپ چیٹنگ کا سکرین شاٹ بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا گیاہے جس میں سالار اس خاتون کے ساتھ کی گئی اپنی حرکت پر معافی مانگ رہا ہوتا ہے اور کہہ رہا ہوتا ہے کہ اس نے شراب پی رکھی تھی، جس کی وجہ سے اس سے یہ حرکت سرزد ہوئی۔رپورٹ کے مطابق وال آف شیم پاکستان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرسالار کی تین مختلف لڑکیوں کے ساتھ چیٹنگ کے سکرین شاٹس پوسٹ کیے ہیں۔ ان میں سے ایک لڑکی کی عمر محض 16سال ہے۔ سالار شمس نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سکرین شاٹس جعلی ہیں۔سالار نے جواباً کچھ سکرین شاٹس بھی پیش کیے ہیں اور کہا ہے کہ ان لڑکیوں کے ساتھ ہونے والی اصلی چیٹنگ یہ ہے۔ ان کے سکرین شاٹس کو ایڈیٹنگ کے ذریعے جعلی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں