aik or film par pabandi lagadi gyi

ایک اور فلم پر پابندی لگادی گئی۔۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار فرحان طاہر کی فلم ’آئی وِل میٹ یو دیئرپر پاکستان میں پابندی عائد کر دی گئی۔  ’پڑھ لو‘ کے مطابق پاکستانی سنسر بورڈ کی طرف سے یہ کہہ کر اس فلم پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ اس فلم میں پاکستانی ثقافت کی بہتر عکاسی نہیں کی گئی اور اس میں مسلمانوں کا منفی امیج پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فلم میں فرحان طاہر کے علاوہ پاکستان کے لیجنڈ فنکار محمد قوی خان نے بھی فن کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں نکیتا تیوانی، شیتل شیٹھ، شاﺅن پرسنز، اینڈریا سیری، نیتن مدن، مائیکل پیمبرٹن، سمرت چکرورتی اور رچت تریہن شامل ہیں۔ سنسر بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی طرف سے بھی اس فلم پر پاکستان میں پابندی عائد کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس فلم میں پاکستانی سماجی اور ثقافتی اقدار کے منافی مواد دکھایا گیا ہے۔ لہٰذا اسے پاکستانی سنیما گھروں میں دکھانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں