aik or akhbaar band mulazimeen faarigh

ایک اور اخبار بند، ملازمین فارغ۔۔۔

وادی سوات سے شائع ہونے والے ایک علاقائی اخبار روزنامہ ہم عوام نے  کے پی  حکومت کی جانب سے اشتہارات  روکنے کے بعد “غیر معینہ مدت کے لیے بند” کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے اپنی آخری اشاعت میں اشتہار بھی شائع کردیا۔۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ “روزنامہ ہم عوام سے وابستہ تمام قارئین، عملے اور صحافیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے سرکاری اشتہارات نہ ہونے کی وجہ سے اخبار کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔سرکاری اشتہارات کو بالترتیب جون 2020 اور مارچ 2021 میں روک دیا گیا تھا، اور اب یکم اگست 2021 سے اشتہارات کو غیر ضروری طور پر کم کر دیا گیا ہے۔اخبار نے دعویٰ کیا کہ “محکمہ اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اخبار کے اشتہارات روک دیے گئے ہیں۔مزید برآں، محکمہ اطلاعات پہلے سے شائع ہونے والے اشتہارات کے لیے لاکھوں روپے کی عدم ادائیگی کا ذمہ دار ہے۔اخبار کے مطابق آزادی صحافت کا انحصار پریس کی معاشی آزادی پر ہے۔ جب علاقائی اخبارات کو باقاعدہ اشتہارات ملیں گے، تو وہ اتنے مضبوط ہوں گے کہ جمہوریت کو مؤثر طریقے سے سپورٹ کر سکیں۔ تاہم، موجودہ حکومت میں یہ ممکن نہیں ہے۔اخبار میں کہا گیا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مختلف کوششیں کی گئیں لیکن سیکریٹری اطلاعات نے ذاتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے معاملے کو طول دیا۔مہینوں کی معاشی مشکلات کے باوجود، اخبار نے عوام کو باخبر رکھنے کی پوری کوشش کی، جسے بدقسمتی سے مزید جاری نہیں رکھا جا سکتا،” اخبار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ “اخبار کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔اخبار نے اخبار سے منسلک تمام میڈیا ورکرز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے لیے متبادل روزگار کا بندوبست کریں۔ اشتہار میں کہا گیا کہ تنظیم تمام کارکنوں اور قارئین سے معذرت خواہ ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں