aik or adakara ne showbiz industry chordi

ایک اور اداکارہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑدی۔۔

انعم فیاض نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی اور باقی زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا اعلان کردیا۔انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں انعم فیاض نے کہا کہ سب لوگوں نے ان کے میڈیا کریئر کو بہت زیادہ سپورٹ کیا جس کی وجہ سے ان کیلئے یہ اعلان کرنا کافی مشکل ہے لیکن انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں گی ۔ وہ  سوشل میڈیا پر موجود رہیں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ ان کے  اسلامی لائف سٹائل  کی جھلک سوشل میڈیا پر نظر آئے۔اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ جس سفر پر نکلی ہیں اس کیلئے انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے، آپ سب کے نہ ختم ہونے والے پیار اور سپورٹ کا شکریہ۔اداکارہ نے اس اعلان کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وہ تمام تصویریں ہٹا دی ہیں جو ان کے شوبز کریئر کی نمائندگی کرتی ہیں، اب ان کے سوشل میڈیا پر باپردہ، فیملی اور مذہبی تصویریں باقی ہیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں