press club mein eid beautician camp

ایک نیوزورکرزکو تنخواہیں دے،احتجاج پر مجبورنہ کرے، لاہور پریس کلب۔۔

لاہور پریس کلب کے صد راشد انصاری سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نو از سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے ایک نیوز انتظامیہ کی جانب سے میڈیا ورکرز کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی پرزور مذمت کی ہے۔ صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں صحافیوں کو تنخواہیں جو کہ انکا حق ہے نہ دینا انتہائی ظلم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ اخبارات اور چینلو کو واجبات کی ادائیگی میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کرے تاکہ صحافیوں کا استحصال بند ہو۔ انہوں نے ایک نیوز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا ورکرز کو فی الفور تنخواہیں ادا کی جائیں وگر نہ صحافی برادری ایک نیوز چینل کے باہر احتجاج پرمجبور ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں