ایک نیوز، پروفیشنل ادارہ۔۔

تحریر: ڈاکٹر راؤ شاہد۔۔

میں گزشتہ 20 سال سے پاکستان کے میڈیا کے ساتھ ڈائریکٹ یا انڈائریکٹ انداز سے منسلک رہا ہوں ۔ اسسٹنٹ پروڈیوسر سے لے کر ایگزیکٹو پروڈیوسر تک اور پھر مینجمنٹ میں بھی فرائض سر انجام دیے ۔ مشرق ٹی وی۔ ہم ٹی وی۔ جیو نیوز۔ جیو ٹی وی۔ دنیا ٹی وی اور سماء ٹی وی میں نہ صرف کام کیا بلکہ بہت سے چینلز کی لانچنگ ٹیم کا بھی حصہ رہا۔ آجکل ایک نیوز کی بہت گونج اور دھوم سنائی دے رہی ہے۔ اپنے گزشتہ تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ ایک نیوز مکمل طور پر ایک پروفیشنل ادارہ ہو گا۔ اس کے چیئرمین ملک مدثر نہ صرف ایک کامیاب ترین بزنس مین بلکہ صحافیوں سے زیادہ باخبر ہیں۔ ان کا تجزیہ اور خبریں پہلے آپکو حیران کرتی ہیں اور پھر چند دن بعد سچ ثابت ہو جاتی ہیں۔ ملک صاحب ریڑھ کی مضبوط ہڈی کی طرح ایک نیوز کے پیچھے کھڑے ہیں۔ ڈائریکٹر نیوز فہد حسین ہیں جن کا نام ہی چینل کی کامیابی اور خبر کے مستند ہونے کیلئے کافی ہے۔ اینکرز کی طرف آئیں تو مارننگ شو شفا یوسف ذئی اور اویس منگل والا اپنے مخصوص انداز میں پیش کریں گے ۔ سید بلال قطب گزشتہ 18 سال سے میڈیا میں اپنے منفرد انداز کے ساتھ مذہبی سکالر اور اینکر کے طور پر اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ انکا پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوتا جس میں وہ اور انکی ٹیم معاشرے کی تعمیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ باقی اینکرز میں محمد مالک جن کا تعارف کئی دہائیوں کی غیر جانبدار صحافت ہے۔ علی حیدر کسی تعارف کے محتاج نہیں ٹی وی اور سوشل میڈیا میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ساتھ زنیرا۔ فروہ ۔جامی اور بتول راجپوت نوجوان صحافیوں میں اپنی پروگریسو سوچ کے ساتھ ہمیشہ نمایاں رہے ہیں۔ کامیابی کی مثال فرخ شہباز وڑائچ ٹی وی پروگرام میں سوشل میڈیا انداز کا تڑکا لگانے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ رات 11 بجے کا پروگرام قہقہوں کے جھرمٹ میں احمد بٹ اور انکی مزیدار ٹیم پیش کرے گی۔ ان اینکرز کو سپورٹ مہیا کر کے ٹی وی کی جنگ کے قابل بنانے والے پروفیشنل پروڈیوسر اور ریسرچرز ہوتے ہیں۔ آج تک کی اطلاعات کے مطابق ان سے بہترین پروڈیوسر پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری میں موجود نہیں ہیں جو ایک نیوز کے پروگرامز ہیڈ قاسم سندھو ایم ڈی عاطف علی ۔ پریزیڈنٹ فہد حسین اور چیئرمیں ملک مدثر  ایک نیوز کیلئے ہائر کر چکے ہیں۔  یہ وہ ستارے ہیں جو ایک نیوز کو ایک نمبر تک لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ نیوز۔ پروگرامز ۔کریٹو۔پی ڈی۔ سیٹ ۔ فنانس ۔ لوجسٹکس۔ ایڈمن ۔ میک اپ اور ایچ آر کی پروفیشنل ٹیموں کی بدولت انشاءاللہ ایک نیوز ایک تابناک مستقبل کی امید کے ساتھ لانچ ہونے کیلئے تیار ہے۔ اللہ تعالی ہزاروں صحافیوں کے اس ادارے کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ آمین۔۔ (ڈاکٹر راؤ شاہد)

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں