aik news mein october ki salary nadard

ایک نیوز میں ڈاؤن سائزنگ شروع۔۔؟؟

لاہور بیسڈ نیوز چینل ایک نیوز میں ڈاؤن سائزنگ شروع کردی گئی۔ ایگزیکٹیو پرڈیوسر ، کیمرہ مینوں سمیت متعدد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو زبانی برطرفی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایچ آر ہیڈ کے چھٹیوں پر ہونے کے باوجود منگل کے روز نیوز روم کے کچھ لوگوں کو زبانی کہا گیا ہے کہ آپ کو فارغ کردیاگیا ہے اب آپ نوٹس پیریڈ پر ہیں اور اگست آپ کا اس ادارے میں آخری مہینہ ہوگا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ فارغ ہونےو الوں کا کہنا ہے کہ ڈاؤن سائزنگ کا مشورہ نئے ڈائریکٹر نیوز کا ہے۔ ورکرز کو کہاگیا ہے کہ اب ہم اپنا بجٹ کم کررہے ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ایک نیوز انتظامیہ اب مہنگے اسٹاف کو فارغ کرکے مارکیٹ سے سستا اسٹاف اٹھائے گی۔۔ جب کہ اسٹاف کی تعداد میں بھی کمی کی جائے گی۔۔دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ چینل میں کوئی ڈاؤن سائزنگ نہیں ہورہی۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیا ڈی این ری پلیسمنٹ کی آڑ میں اپنے من پسند بندے بھرتی کرائے گا اور پہلے سے موجود لوگوں کو نکلوائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں