لاہور سے چلنے والے نیوز چینل ایک نیوز میں برطرفیوں کی اطلاعات ہیں۔۔ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ۔۔کرائم رپوٹرز ایسوسی ایشن ایک نیوز سے صحافیوں کی جبری برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، ایک نیوز انتظامیہ کا بغیر کسی وجہ کے صحافیوں کو نوکریوں سے برطرف کرنا ظالمانہ اقدام ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صحافیوں کو جبری برطرف کرنا معاشی قتل کے مترادف ہے۔ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن ایک نیوز انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے برطرف صحافیوں کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔۔
Facebook Comments