do bari wiktein girgyin

ایک نیوز میں بھی چھانٹیاں شروع۔۔

ٹیلن نیوز بند ہونے کے بعد اب دیگر چینلز کی انتظامیہ نے حوصلہ پکڑنا شروع کیا ہے اور اپنے اپنے میڈیاہاؤسز میں ورکرز و صحافیوں کو ڈرانا شروع کردیا ہے کہ ڈاؤن سائزنگ لازمی ہے ورنہ چینل بند بھی ہوسکتا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔ ایک نیوز (سابق پی این این) میں غیراعلانیہ ڈاؤن سائزنگ شروع کردی گئی ہے۔ لسٹیں تیار ہیں۔۔ لیکن پپو کے مطابق اجتماعی برطرفیوں کے بجائے وہ ایک ایک کرکے ورکرز کو نکال رہے ہیں کیوں کہ چینل کا نام بھی ایک نیوز ہے۔ اور ڈر یہ بھی ہے کہ کہیں مارکیٹ میں شور نہ مچ جائے۔۔ پپو کے مطابق جن لوگوں کو ایک نیوز سے برطرف کیاجارہا ہے، انہیں ایک ماہ کی ایکسٹرا سیلری بھی نہیں دی جارہی۔۔ ایچ آر کا نکالے گئے ورکرز کوکہنا ہے کہ جو کنٹریکٹ ہوا اس کے مطابق ہم جب چاہیں نکال سکتے ہیں آپ چھوڑ کر جاؤ تو مہینے کا نوٹس پورا کرنا ہوگا۔پپو نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایک نیوز والی گلی میں ڈکیتیوں کی مسلسل وارداتیں ہورہی ہیں اور حیرت انگیز طور پر یہ ڈکیتیاں اسی دن پڑتی ہیں جس دن ورکرز کو سیلری دی جاتی ہے۔ پپو کے مطابق اس ماہ بھی سیلری ڈے پر ایک نیوز کے آفس بوائےا ور میک  اپ آرٹسٹ سے  گن پوائنٹ پر سیلری اور موبائل فون  چھین لیا گیا۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ۔۔ المیہ یہ ہے کہ ایک نیوز نے لوٹ مار کے شکار ورکرز کا بالکل ساتھ نہیں دیا، ان کی ایف آئی آر بھی نیونیوز کے ایک کرائم رپورٹر نے کٹوائی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ  اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ایک نیوز خسارے میں ہے، اشتہارات نہیں مل رہے، مارکیٹنگ ٹیم وہی پرانی ہے، چیئرمین بھی پریشان ہیں۔۔ایک نیوز بننے سے قبل پی این این کے ورکرز کو لارا دیا گیا تھا کہ ایک نیوز لاؤنچ ہو جائے تو انکریمنٹ اچھا دیا جائے گا مگر دو ماہ ہوچکے ابھی تک انکریمنٹ نہیں لگایا گیا جو پی این این کے دور میں سالانہ لگتا تھا ۔صحافی پریشان ہوچکے ہیں سب کا مورال ڈاؤن ہے ۔ ذراسی غلطی ہو جائے تو ورکر کو نکال دیا جاتا ہے ۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں