ایک نیوز کی انتظامیہ ملازمین کے مسائل سے غافل،عیاشیوں میں مصروف۔۔

پی یوجے کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر پی یوجے میاں شاہد ندیم منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری قاضی طارق اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس سے ساب کرتے ہوئے صدر پی یو جے میاں شاہد ندیم نے ایک نیوز کے ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔صدر میاں شاہد ندیم نے کہا کہ ملازمین نوکری اس لیے کرتے ہیں کہ وقت پر تنخواہ ملنے پر اپنے گھر یلو اخراجات احسن طریقے سے پورا کر سکیں مگر ایک نیوز کی انتظامیہ ملازمین کے مسائل سے غافل اپنی عیاشیوں میں مصروف عمل ہے ہم پی یو جے وزیر اطلاعات عظمی بخاری سے مطالبہ کرتے ہیں کے ان چینل کے اشتہارات اور ان کی ادائیگی کو ملازمین کی تنخواہ سے مشروط کیا جائے۔اجلاس سے قاضی طارق جنرل سیکرٹری نے واشگاف الفاظوں میں ایک نیوز چینل کی انتظامیہ کو انتباہ کیا کہ اگر ملازمین کی تنخواہیں جلد از جلد ادانہ کی گئی تو پی یو جے ان کے میڈیا ہاؤسز کا گھیراؤ کرے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں