ایک نیوز میں جبری برطرفیوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نیوز اب خاکروب کی تنخواہ بھی افورڈ کرنے کے قابل نہیں رہا اسی لئے خاکروب کو بھی فارغ کردیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ پی این این سے ایک نیوز بننے کے ایک سال کے دوران یہ ادارہ ابھی تک اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوسکا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایک نیوز سے چار صحافیوں سمیت پانچ افراد کو نکال دیاگیا۔۔سولہ مئی کو ہونے والے چھانٹیوں میں دو رپورٹر اور دو کیمرہ مین شامل ہیں، جن میں سے ایک کیمرہ مین اس وقت فالج کا شکار اور بسترمرگ پر پڑا ہوا ہے۔۔ جب کہ بول سے آنے والا سینئر کیمرہ مین بھی ڈاؤن سائزنگ کا شکار ہوگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ کراچی میں چھانٹیوں پر بیوروچیف بھی بے بس نظر آتے ہیں جن کے علم میں لائے بغیر ہی لاہور سے براہ راست برطرفیوں کے احکامات آجاتے ہیں۔۔پپو کے مطابق بڑے عہدوں پر بیٹھے لوگ مالکان کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر اخراجات کا ذمہ دار ورکرز کی تنخواہوں کو ٹھہراتے ہیں۔۔جب کہ ایک خاکروب کی تنخواہ سے ادارے کو کتنا نقصان ہورہا ہوگا اس پر مالکان کو غور کرنا ہوگا۔پپو کاکہنا ہے کہ فالج کے شکار سینئر کیمرہ مین کو بیماری کے دوران نکالنا قابل مذمت فعل ہے، مالکان اور چینل انتظامیہ اس جانب توجہ دے، کیوں کہ غریب کی آہ عرش ہلادیتی ہے، آپ کا تو پھر ایک چھوٹا موٹا چینل ہے۔۔پپو نے صحافتی تنظیموں سے بھی اس جانب فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔۔ پپو کے مطابق برطرف کئے گئے تمام افراد نوٹس پیریڈ پر ہیں اور رواں ماہ کے اختتام تک ادارے میں ہیں جس کے بعد بیروزگاری کا شکار ہوجائیں گے۔۔