pemra channels ki nashariyaat sensor nahi karta

ایک متاثرہ میڈیا ورکر کا چشم کشا خط

خصوصی رپورٹ ۔۔

عزت مآب صدر پی ایف یوجے اور رکن کونسل آف کمپلینٹ پیمرا افضل بٹ صاحب۔ جناب اعلی گزارش ھے کہ اگر میں اپنا نام اور ٹی وی نیوز کا نام بتائوں گا تو مجھے نوکری سے نکال دیا جائے گا اور کسی بھی ادارے میں پھر نوکری نہیں ملے گی جان اور نوکری کی امان چاہتا ھوں۔

جناب اعلی ھم سندھی نیوز ٹی وی چینل میں بطور نیوز رپورٹرز اور ڈیسک پہ کام کرنے والے صحافی ہیں۔

جناب اعلی ہمیں اپنے سندھی نیوز ٹی وی کے مالکان صاحبان

نہ تو گورنمنٹ کے قانون لیبر لا کے مطابق منیمم ویجز 32 ہزار روپے تنخواہیں دی جاتی ہیں اور نہ ہی اور ٹائم دیا جاتا ھے۔

جناب اعلی نہ ہی ھماری انشورنس ھے نہ ھماری فیملی کی انشورنس ھے۔

اگر کسی کی انشورنس ھے تو اس کی تنخواہ سے پیسے کاٹے جاتے ہیں۔

جناب اعلی نہ ہی ھمارے EOBI کے کارڈ جاری کئے جاتے ہیں۔

جناب اعلی دوران ڈیوٹی نہ ہی ہمیں فیول یا ڈیوٹی پر جانے کے لئے ادارے کی گاڑی یا دوسری سہولیات نہیں دی جاتی ھے۔

جناب اعلی آج آپ کی کراچی پریس کلب شکایت کے متعلق میٹنگ آپ ھماری نوکریاں بچا کر ھماری شکایت نوٹ کریں.

جناب اعلی ھمارا یہ میسج پی ایف یو جے ، کے یو جے کے گروپ میں رکھیں شکریہ۔ (متاثرہ میڈیا ورکر)

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں