عدالت عظمی ٰنے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی پچھلی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ امید ہے سپیشل جے آئی ٹی تیاری کیساتھ یو اے ای اور کینیا جائے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اگلی رپورٹ جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت کی استدعا کی ہے جس پر مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کی جاتی ہے،مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک 41 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے، پاکستان، یو اے ای اور کینیا میں تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کیلئے حکومت نے خط لکھ دیا ہے،حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ امید ہے اسپیشل جے آئی ٹی تیاری کیساتھ یو اے ای اور کینیا جائے گی۔
ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب۔۔
Facebook Comments