aik channel ne ramzan transmission ke paisay dabaliye

ایک چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کے پیسے دبالئے، قانونی راستہ اختیار کیا، میزبان۔۔

اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے مداحوں کو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران پیش آنے والے تلخ تجربے سے متعلق آگاہ بتا دیا۔حال ہی میں حنا نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوع کی مناسبت سے اپنے ساتھ پیش آنے والے تلخ واقعات پر کھل کر گفتگو کی۔حنا خواجہ بیات نے کہا کہ میں نے بھی اپنی زندگی میں کئی غلطیاں کی ہیں، میں بھی ایک انسان ہوں جو غلطیاں کرسکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک چینل کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کیلئے دستخط کیے تھے، میں وہ انسان ہوں جو ایک جگہ کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں، میں نے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے حامی بھر لی۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن شروع ہوئی، دو تین دن بعد انہوں نے مجھے مکمل رمضان ٹرانسمیشن سونپ دی، میں نے بغیر کسی معاہدے کے ٹرانسمیشن کی میزبانی شروع کردی کیونکہ میں نے ان پراعتماد کیا۔حنا بیات خواجہ نے اپنے تلخ تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن مکمل کرنے کے بعد بھی مجھے اس کا معاوضہ نہیں ملا، انہوں نے مجھے بلاک کر دیا، ڈھائی سال بعد قانونی طریقہ کار کے ذریعے مجھے میرا معاوضہ ملا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں