aik channel mein ajab corruption ki ghazab kahani

ایک چینل میں عجب کرپشن کی غضب کہانی۔۔

لاہور ہیڈآفس والے ایک نوزائیدہ چینل جس کی ابھی پیدائش بھی نہیں اور لانچنگ کے مراحل میں ہے، ٹی وی ٹوڈے کے سی ای او ذوالفقار راحت نے چینل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی حرکتوں اور سازشوں پر استعفا دے دیا۔۔ یہ وہی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں جن کی ذاتی کار سے لاہور پولیس نے شراب کا کارٹن برآمد کیا تھا اور ان کی گاڑی سول لائن تھانے میں بند کردی تھی( اس کی تفصیلی مخبری پپو دے چکا ہے جلد سینہ بہ سینہ میں پڑھ سکیں گے)۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی وی ٹوڈے “پیداگیری” کا گڑھ بن چکا ہے۔۔اس حوالے سے کہانیاں توبہت سی ہیں لیکن ایک دلچسپ مگر تازہ ترین کہانی سن لیجئے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس چینل میں خبر رکوانے کا “ہدیہ” پانچ لاکھ روپے ہے۔۔ ٹی وی ٹوڈے کو جب ایک اوورسیزپاکستانی کی لاقانونیت اور اس پر قائم ایف آئی آر کا علم ہوا تو ڈائریکٹر نیوز نے خبر روک کر اوورسی پاکستانی سے رابطہ کیا اور خبر آن ائر کرنے کی دھمکی دی۔۔پپو کے مطابق اس دھمکی کے بعد ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے بھی فون کیا اور اس سے پانچ لاکھ روپے وصول بھی کرلئے۔۔متاثرہ بندے نے جیوکے ایک رپورٹر سے رابطہ کیا اور ساری کہانی بتائی جس پر جیولاہور کے رپورٹر نے ٹی وی ٹوڈے میں اپنے ایک دوست رپورٹر سے رابطہ کیا ،پھر دونوں رپورٹرز نے دونوں ڈائریکٹرز سے اس معاملے پر بات کی اور پیسے واپس کرنے کا کہا۔۔ اس حوالےسے ڈائریکٹر نیوز نے لاہور پریس کلب میں شکایت کی کہ اسے جیوکے رپورٹر کے نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جیوکے رپورٹر کے کہنے پر ٹی وی ٹوڈے کے رپورٹر نے چیئرمین ٹی وی(مالک) کو ڈائریکٹر نیوز اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے خلاف درخواست دے دی۔۔ کہانی میں دلچسپ موڑ اس وقت سامنے آیا جب یہ بات پتہ لگی کہ جسے بلیک میل کیا گیا اور جس سے پانچ لاکھ روپے لئے گئے وہ چینل کے مالک کا کالج فیلو بھی ہے۔۔پپو کے مطابق اس معاملے کی انکوائری شروع ہوگئی ہے، ایک دو روز میں نتائج سامنے آجائیں گے۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں