media par jaarhaana hikmat amli apnane ka faisla

ایڈ ایجنسی کا کردار ختم کردیاگیا۔۔

وفاقی حکومت نے میڈیا کو اشتہارات کے بلوں کی ادائیگی سے متعلق احسن اقدام اٹھا تے ہوئے میڈیا کو اشتہارات کے بلوں کی ادائیگی میں ایڈ ایجنسی کا کردار ختم کردیا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات نے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد اشتہارات کے بلوں کی ادائیگی کے پروسیجر میں تبدیلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق حکومت میڈیا( اخبارات ، پبلی کیشن اور ٹی وی )کو ڈسپلے اشتہارات کی صورت میں 85 فیصد براہ راست ادائیگی کرے گی۔۔ حکومت باقی پندرہ فیصد  ادائیگی ایڈ ایجنسی کو بطور کمیشن کریگی ، نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کلاسیفائڈ اشتہارات کی صورت میں اخبارات اور پبلی کیشن کو 100فیصد براہ راست ادائیگی کرے گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں