فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) نے پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے ) سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت اطلاعات کی جانب سے ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو ادائیگی کے طریقہ کار کیلئے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کو معطل کریں ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاش علی اعوان کو لکھے گئے خط میں ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے درخواست کی کہ وہ رحمدالانہ طور پر نوٹیفکیشن کے معاملے پر نظر ثانی کریں کیوں کہ اگر اس نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد ہوا تو ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کیلئے اپنا کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوجائیگا ۔
Facebook Comments