maroof adakaraen AI ka shikaar

اے آئی سےچینلزکی مانیٹرنگ کا فیصلہ۔۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب روبینہ افضل نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے پنجاب کی پہلی سائبر ایڈورٹائزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام کررہےہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پی آئی ڈی کے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن اور سائبر ونگ کے دورہ کے موقع پر کیا ڈی جی ڈیمپ عمرانہ وزیر اور ڈی جی سائبر ونگ پی آئی ڈی وقار صدیقی بھی موجود تھے۔ڈی جی پی آر کو الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ روبینہ افضل نے کہا کہ آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے چہرے اور آواز کی شناخت سے بھی الیکٹرانک چینلز کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں