ahtiat ein islam hai

احتیاط  عین اسلام ہے۔۔

تحریر: فواد احمد(اینکرپرسن،نیونیوز)۔۔

کرونا صرف خوفناک مناظر اور موت کی داستانوں کا نام نہیں۔۔۔۔بلکہ صحت یابی کی صدا خوف کے نقارے سے زیادہ بلند ہے۔۔۔۔

میرے دوست فرحان عبدالمنان کے 77 سالہ والد۔۔۔کرونا کا شکار ہوئے۔۔۔پھیپھڑوں کا انفکشن بھی ہوا۔۔۔سب اہل خانہ پریشان بھی رہے۔۔۔لیکن ۔۔جہاں سب گھر والے محفوظ بھی رہے وہاں فرحان بھائی کے والد بھی الحمد للّٰہ مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔۔

دنیا ٹی وی کے رپورٹر حامد الرحمن۔۔۔سوائے حامد بھائی کے انکے بچے اور بڑے سب ہی کرونا کا شکار ہیں۔۔۔مثبت کیسز کی تعداد میں اب انکے سارے گھر والے ہی شامل ہیں۔۔۔۔اللہ کا خاص کرم ہے کہ نوے سال سے زائد عمر کے والد اور والدہ دونوں کرونا کی علامات کے بغیر صحت مند ہیں اور ۔۔بے شک اللہ ہی حفاظت کرنے والا ہے۔۔۔۔

آے آر وائی نیوز سے میرے دوست قاضی محمد یاسر۔۔۔گم سم ضرور رہتے ہیں لیکن والدہ کی خدمت اور علاج کی سعی میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔۔۔الحمد للّٰہ ساٹھ سال سے  اوپر عمر کی والدہ کرونا کا خوفناک عرصے گذار کر اب صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔۔۔۔

صحافی دوست جواد شعیب کا تذکرہ تو سب سے ضروری ہے۔۔۔اللہ کا خاص کرم ہی غالب تھا کہ خاندان کے تئیس لوگ بشمول والدہ سب ہی خیر سے صحت یاب ہوئے۔۔۔اللہ محفوظ رکھے۔آمین

اس سے انکار نہیں کہ کرونا جان لیوا ہے۔۔۔۔لیکن جان تو اللہ کی امانت ہے۔۔۔پھر خوف کیسا؟؟؟؟

لیکن کیا اللہ تعالی جان کی حفاظت کا حکم نہیں دیا؟؟؟ کیا خود کشی اسلام میں حرام نہیں؟؟؟ تو پھر انکار کیسا۔۔۔۔بے احتیاطی کیسی؟؟؟ احتیاط کریں یہ بھی عین اسلام ہے۔۔۔۔کرونا کسی کی عمر کا لحاظ یا امتیاز نہیں کر رہا۔۔۔اللہ سے عافیت مانگیں۔۔۔۔(فواد احمد)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں