mir shakeel ka fard jurm se inkaar

احتجاج موخر کردیاجائے، میرشکیل کی اپیل۔۔

جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن نے 24 مارچ کو ہونے والے احتجاج کو موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی  صحت سے متعلق ہدایت پر عمل کیا جائے۔ انہوں نےصحافی برادری، قانونی ماہرین اور تنظیموں سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ، جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مجھے یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نیب کی جانب سے مجھے غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے پر 24 مارچ کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔میری تمام صحافی برادری، انسانی حقوق کے کارکنان، قانونی ماہرین اور تنظیموں سے درخواست ہے کہ وہ ماہرین صحت کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنا خیال رکھیں۔ ان کا مزید  کہنا تھا کہ میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی اس جدوجہد میں شریک تمام افراد کا شکرگزار ہوں اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔تاہم، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ اس احتجاج کو موخر کیا جائے اور حکومت کی صحت سے متعلق ہدایت پر عمل کیا جائے تاکہ عوام محفوظ رہ سکیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں