ahsan iqbal ne samaa ka boycott kardia

احسن اقبال نے سما کا بائیکاٹ کردیا۔۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کی نشریات میں بذریعہ بیپر شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ ” میں نے واضح تردید کی تھی کہ ن لیگ کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا- یقین نہیں آتا کہ ظفر صدیقی کا چینل اس طرز صحافت پہ آ جائے گا-میں اس جھوٹی خبر کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور آئیندہ سماء کو کسی قسم کا بیپر نہ دینے کا فیصلہ کرتا ہوں۔۔احسن اقبال نے ٹی وی چینل کا سکرین شاٹ بھی شیئرکیا جس کی احسن اقبال تردید کررہے ہیں ، سکرین شاٹ میں واضح لکھا دیکھا جا سکتا ہے کہ ” ن لیگی وفد کا دورہ اسرائیل، احسن اقبال نے تصدیق کردی”۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں