کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے محمد احمد شاہ کو نگراں وزیراطلاعات سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، نائب صدور محمد ناصر شریف، لبنیٰ جرار، خازن یاسر محمود، جوائنٹ سیکریٹریز طلحہٰ ہاشمی، رفیق بلوچ اور اراکین مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں امید ظاہر کی کہ آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی کے صدر اب وزیر بننے کے بعد صحافیوں کے ساتھ نہ صرف اپنے دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کریں گے بلکہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ نیز بحران کا شکار میڈیا انڈسٹری خصوصاً اخباری صنعت کے استحکام کے لیے بھی مثبت کششیں کریں گے۔
Facebook Comments