ahmad shah ke naam karachi press club mein aik shaam

احمد شاہ کے نام، کراچی پریس کلب می ایک شام

خصوصی رپورٹ۔۔

 کراچی پریس کلب میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کے اراکین کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے احمد شاہ۔اعجاز فاروقی پینل کے محمد احمد شاہ، اسجد بخاری، ڈاکٹر ہمامیر، بشیرسدوزئی، کاشف گرامی، منور سعید، عنبرین حسیب امبر، ڈاکٹر ایوب شیخ، نذر حسین،شکیل خان اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافی برادری نے احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کو خوش آمدید کہا اور محمد احمد شاہ کی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے لئے خدمات کو سراہاتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر مختلف صحافی تنظیموں کے یو جے برنا،کے یو جے دستور، پی ایف یو جے ،کیمرہ مین ایسوسی ایشن ،فوٹو گرافرز ایسو سی ایشن اور کراچی پریس کلب کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد احمد شاہ نے کہاکہ کراچی پریس کلب میں 1980میں اسی ٹیرس پر ملتے تھے، یہاں میری تربیت ہوئی سب یہاں آتے تھے،جامعہ سے سیدھا یہاں آیا کرتا تھا یہاں سے بہت کچھ سیکھا،آپ سب کی بہت محبت ہے،اس شہر نے خوفناک وقت دیکھا ہے لیکن آج ہم یہاں موجود ہیں، انہوں نے کہاکہ ہمیشہ باطل پر حق کی جیت ہوتی ہے،ظالم مٹ جائے گا،مظلوم ہمیشہ رہے گا،ہم نے ہمیشہ مزاحمت کی اپنی بات پر ڈٹے رہے،ہم جب چلے تھے تب بہت تھوڑے تھے، مخالفین کے ساتھ آج بھی ہمارا رویہ دوستوں جیسا ہے،آپ سب کی محبتوں کو بے حد شکر یہ ادا کرتا ہوں اور انشااللہ امید کرتا ہوں کہ  آپ اسی طرح ہمیشہ میرا ساتھ دیں گے۔ کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے کہاکہ احمد شاہ ہمارے دوست ہیں،تمام صحافی برادری اس وقت احمد شاہ کے ساتھ ہے،ہم احمد شاہ کی مشترکہ حمایت جاری رکھیں گے، کراچی پریس کلب اور آرٹس کونسل نے پوری دنیا میں الگ مقام بنایا ہے، احمد شاہ کے چہرے کے آئینے میں تمام اراکین آرٹس کونسل کو دیکھتے ہیں سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ نے کہاکہ احمد شاہ پورا کراچی پورا پاکستان آپ کو سبحان اللہ کہہ رہا ہے، جب ناقدین کی انتہا تھی ہم تب بھی کہتے تھے کہ ہم احمد شاہ کے ساتھ ہیں، اس شہر کی مشکل صورت حال کو آپ نے آسان کیا، شکریہ اس شہر کی رونقیں لوٹانے کا،ادب کا کوئی بھی شعبہ نہیں جس کی آپ نے خدمت نہ کی ہو،سینئر صحافی سعید خاور نے کہا کہ احمد شاہ کے ساتھ ہمارے رشتے بہت گہرے ہیں،احمد شاہ کے ساتھ اس شہر کے گلی کوچوں میں پرانا وقت گزارا ہے،سینئر صحافی فہیم صدیقی نے کہاکہ آرٹس کونسل میں جہاں جھاڑیاں تھیں اب وہاں رنگینیاں ہیں،آج آرٹس کونسل جہاں ہے اس کا سہرا احمد شاہ کو جاتا ہے، احمد شاہ نے آرٹ کو سر کیا ہے،ہم احمد شاہ کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر چلتے رہیں گے، سینئر صحافی ارمان صابر نے کہاکہ کراچی پریس کلب کے آٹھ سو ستاون ممبر آرٹس کونسل کے ممبر بھی ہیں، احمد شاہ ہر مرتبہ کامیاب ہوتے ہیں اس بار بھی کامیاب ہونگے۔سینئر صحافی ارباب چانڈیو نے کہاکہ احمد شاہ آرٹس کونسل کے لیڈر نہیں بلکہ دلوں کے لیڈر ہیں،سابق صدر پریس کلب فاضل جمیلی نے کہا کہ احمد شاہ سے میرا تعلق پینتیس برس پرانا ہے،احمد شاہ کا پورا سفر میرے سامنے ہے کس طرح ایک ویران ادارے کو علمی و ادبی جگہ بنایا،احمد شاہ کے کارنامے پوری دنیا میں مشہور ہیں،احمد شاہ ایک تحریک کا نام ہے،خوشی ہے کہ جو کام ہم نہیں کر سکے وہ کام احمد شاہ کی ٹیم کر رہی ہے، سینئر صحافی خورشید عباسی نے کہاکہ میں ایڈوانس میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کو کامیابی کی مبارکباد دیتا ہوں، احمد شاہ نے تمام خرابیوں کو جمہوری انداز سے ٹھیک کیا ہے آج آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔کراچی پریس کلب کے خازن راجا کامران نے کہاکہ پاکستان میں کراچی پریس کلب اور آرٹس کونسل کراچی دو ادارے ہیں جہاں جمہوریت کا عمل چلتا رہا ہے گزشتہ ادوار میں آرٹس کونسل میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔سابق صدر کراچی پریس کلب طاہرحسن خان نے کہاکہ کراچی پریس کلب احمد شاہ کا پرانا گھر ہے،1993 میں کلب کی  چھت گر گئی تھی تب احمد شاہ نے ہماری مدد کی تھی،احمد شاہ نے پریس کلب کو بچایا دوبارہ کھڑا کیا،آج ہم اراکین کراچی پریس کلب کے احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کے ساتھ کھڑے ہیں۔نادرہ مشتاق نے کہاکہ آرٹس کونسل کراچی میں فنون تو نہیں تھا لطیفہ ضرور تھا مگر احمد شاہ کے آنے کے بعد آرٹس کونسل کراچی کی قسمت بدل گئی۔سینئر صحافی شمس کیریو نے کہا کہ احمد شاہ جس مقصد کے لیے نکلے ہیں اس میں کامیابیاں حاصل کرتے آ رہے ہیں،صحافی برادری احمد شاہ کے ساتھ ہے،عارف خان نے کہاکہ احمد شاہ صاحب کو پیشگی مبارکباد دیتے ہیں،انہوں نے کہاکہ احمد شاہ کی خدمات ایک مثال ہیں،احمد شاہ نے آرٹ کی پرموشن کے لیے جو اقدامات کیے قابل تعریف ہے،کورونا  میں اردو کانفرنس کا انعقاد ایک مثال ہے، کراچی پریس کلب کے لیے احمد شاہ کی خدمات چیلنج بنتی جا رہی ہے، جی ایم جمالی نے کہاکہ احمد شاہ نے جس طرح آرٹس کونسل کی رونقیں بحال کیں وہ قابل ستائش ہے،یہ احمد شاہ کا ہی کارنامہ ہے کہ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ یہاں کے پروگرامز میں شرکت کریں، ہم احمد شاہ کے ساتھ ہیں،آرٹس کونسل کا آج جو مقام ہے اس میں احمد شاہ کی دن رات کی محنت ہے۔(خصوصی رپورٹ)۔۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں