ahmad godil iman ki dolat se mala mal

احمد گوڈیل ایمان کی دولت سے مالا مال ۔۔۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے اداکار، میزبان اور وی جے احمد گوڈیل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔احمد گوڈیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ننھی پری کی  کچھ  تصویریں شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں احمد گوڈیل نے اپنی بیٹی کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ تصاویر میں اُن کی بیٹی کا چہرہ نظر نہیں آرہا ۔احمد گوڈیل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے ایمان احمد گوڈیل رکھا ہے۔اداکار و میزبان نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللّہ تعالیٰ نے مجھے اپنی رحمت سے نوازا ہے۔اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’اُن کی اس خوشی پر ماشاءاللّہ ضرور کہیں۔ خیال رہے کہ احمد گوڈیل نے گزشتہ سال سادگی سے شادی کی تھی، اُنہوں نے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ ’2020 میں کہ جب ہر بُری چیز وقوع پذیر ہورہی ہے تو ایسے میں مَیں ایک خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے لگا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں نے شادی کر لی ہے۔احمد گوڈیل نے بتایا تھا کہ اسرا سے انہوں نے شادی کرلی ہے۔ تمام مداح، چاہنے والے اور اس پوسٹ کو پڑھنے والے ان کی آنے والی زندگی کیلئے دعا کریں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں