خصوصی رپورٹ۔۔
پاکستانی سوشل میڈیا و دیگر شعبے تا حال اپنی پسندیدہ فنکار جوڑی، اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی طلاق کی خبروں سے پھیلنے والی افسردگی سے باہر نہیں آ سکے ہیں جبکہ اس طلاق سے متعلق اب ایک نیا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔سوشل میڈیا پر گزشتہ روز صحافی مطلوب طاہر کا ایک ویڈیو بیان وائرل رہا جس میں اُن کی جانب سے سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان ہونے والی طلاق کی وجہ احد رضا میر کے دل پھینک اور متعدد معاشقوں کو ٹھہرایا گیا تھا۔ صحافی مطلوب طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ احد رضا میر کیسی طبیعت کے مالک انسان ہیں، احد رضا میر ایک دل پھینک فنکار ہیں۔مطلوب طاہر کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ احد رضا میر ایک بار شوبز انڈسٹری ہی کی ایک اداکارہ (مشہور اسٹار) کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔روزنامہ جنگ کے مطابق مطلوب طاہر کی اس ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ اب ایک نیا دعویٰ سامنے آ گیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے اس جوڑی کی علیحدگی اداکارہ ہانیہ عامر کے سبب ہوئی ہے۔ناصرف مطلوب طاہر بلکہ انٹرنیٹ صارفین بھی اب اس کہانی میں ہانیہ عامر کا نام لے رہے ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شادی سجل علی کی وجہ سے نہیں بلکہ احد رضا میر کے مختلف معاشقوں کے سبب ٹوٹی ہے۔دریں اثنا سجل علی اور احد رضا میں طلاق کی خبروں کے بعد احد رضا کی والدہ بھی بالآخر بول پڑیں اور کہا کہ دعا کریں اس وقت دونوں سخت تکلیف سے گزر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا کی علیٰحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور دونوں نے اپنے فینز کو یہ خبر دے کر کہ وہ علیٰحدہ ہو چکے ہیں سکتے میں ڈال دیا ۔سجل علے اور احد میر کی 2سال پہلے شاد ی ہوئی تھی اور اس خبر سے دونوں کے فینز بے حد خوش ہوئے تھے ۔ لیکن حالیہ آنے والی خبروں سے فینز افسردہ دیکھائی دے رہے ہیں ۔احد رضا کی والدہ نے کہا ہے کہ میں لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کے وہ احد اور سجل کیلئے دعا کریں کیوں کے وہ بہت سخت وقت سے گزر رہے ہیں ۔ ایک فین نے احد کی والدہ کیساتھ بات چیت کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں احد کی والدہ نے اس شخص کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ جوڑے کیلئے دعا کریں ۔ اس سکرین شاٹ میں بات چیت کا زیادہ حصہ مٹا دیا گیا تھا۔زیادہ تر فینز اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ دونوں فنکار دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جائیں گے ۔احد اور سجل کے درمیان طلاق کا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سجل نے اچانک اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے احد کا نام ہٹا دیا تھا۔سجل علی اور احد میر نے مارچ 2020میں شادی کی تھی ۔دوسری طرف اداکارہ سجل علی اور احد رضامیر کی مبینہ طلاق کی خبروں کے بعد ان کا معروف اینکر وسیم بادامی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔دوران شو وسیم بادامی نے سجل علی سے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں سوال پوچھا تو اداکارہ نے کہا تبدیلیاں تو خیر بہت آتی ہیں ’’آپ کے ذرا ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں‘‘ سب سے بڑی تبدیلی تو یہی ہوتی ہے، میزبان نے ہنستے ہوئے کہا سمجھ لگ گئی ہے آپ کو، جس پر سجل نے کہا ’ہاں‘، عقل ٹھکانے آگئی ہے۔ سجل کی بات پر وسیم بادامی کہتے ہیں کہ شادی کے شروع کے تین، چار سال ہی مشکل ہوتے ہیں پھر حالات تبدیل نہیں ہوتے لیکن بندے کو عادت ہوجاتی ہے۔(خصوصی رپورٹ)۔۔