fake news phelane par sahafi samet 16 afrad ke khilaaf muqadmaat darj

سوشل میڈیا پر فیک نیوزروکنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق۔۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور میڈیا کے مثبت کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات نے ریاستی بیانیے کو مضبوط بنانے، عوام میں اعتماد کی فضا قائم رکھنے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کے تدارک کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ملکی سالمیت، قومی اداروں کے وقار اور سماجی ہم آہنگی کے خلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں میڈیا کا تعمیری کردار قابل تحسین ہے۔ملاقات میں قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں