pak turkia sarkari tv par mushtarka nashariat chalane par ittefaq

اگلےسال 10 ہزار صحافیوں، میڈیاورکرز کی ہیلتھ انشورنس کا اعلان۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن کے مسئلے کے حل کیلئے صحافی برادری سے مکمل مشاورت کی جائے گی۔ اس معاملے پر کابینہ کمیٹی میں معاملہ درپیش آیا مگر اس معاملے کو صحافیوں کی رضا مندی تک موخر کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں آپ کی آراء شامل ہونی چاہئے اور ایک کمیٹی بننی چاہئے، ڈس انفارمیشن کے مسئلے کو مل کر حل کرنا ہے۔ اگر کسی کی شکایت ہے تو اس کی داد رسی ہونی چاہئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنش کیلئے ایک ارب کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جبکہ آئندہ برس دس ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی انشورنس کی جائے گی۔ صحافی برادری کی سپورٹ حاصل نہ ہوتی تو میں وزیر اطلاعات نہ ہوتا، صحافیوں کا کام بہت مشکل ہے، کونسل آف کمپلینٹس کے حوالہ سے بھی پیش رفت ہوئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں