aglay maah se vpn ke license jaari karne ka faisla

اگلے ماہ سے وی پی این کے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ۔۔

چیئرمین پی ٹی اے نے تصدیق کی کہ جنوری 2025 سے وی پی این کے لائسنس جاری کرنا شروع کر دیے جائیں گے اور یہ کہ وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ کی خدمات متاثر نہیں ہونی چاہئیں۔سجاد سید کا کہنا تھا پاشا نے وی پی این سروس پروائیڈرز کی تجویز دی ہے، حکومت کو تجویز دی ہے کہ وی پی اینز کو مقامی سطح پر رجسٹر کرے کیونکہ فری وی پی اینز سے ڈیٹا سیکورٹی کے خطرات ہیں۔ان کا کہنا تھا انٹرنیٹ آئی ٹی انڈسٹری کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، موجودہ صورتحال میں 99 فیصد آئی ٹی کمپنیوں نے خلل کی نشاندہی کی ہے، وزارت آئی ٹی کے ساتھ انٹرنیٹ میں خلل کا معاملہ اٹھایا ہے، پی ٹی اے نے آئی ٹی انڈسٹری کے خدشات دور کرنے کیلئے سیل بنایا۔چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یکم جنوری سے وی پی این کی لائسنسنگ شروع کر دیں گے، وی پی این کی لائسنسنگ سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں