پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی والدہ کو جمعرات کو انکو آبائی علاقے گھکڑ منڈی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں صحافیوں ،سول سوسائٹی ،سیاسی شخصیات،علماء، عزیز و اقارب اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی والدہ کا جمعرات کو انتقال ہو گیا تھا ان کی نماز جنازہ گھکڑ منڈی کے قبرستان انوار مدینہ میں ادا کی گئی اور وہیں پر ان کی تدفین کر دی گئی، مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی اتوار کو صبح دس بجے گھکڑمنڈی میں ہو گی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اورپیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے افضل بٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
افضل بٹ کی والدہ کی رسم قل کل ہوگی۔۔
Facebook Comments