peca act ke khilaafa mulk gair ahtejaaji tehreek kaa aelan

افضل بٹ کی والدہ کیلئے دعائیہ تقریب۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ کی والدہ کی دعائیہ تقریب  نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور وزیر مملکت برائے تخفیف غربت فیصل کریم کنڈی، چیئرمین سویت ہوم زمرد خان، سید خورشید احمد شاہ،آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین، مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان ، مہتاب خان، حافظ طاہر خلیل ، این پی سی کے صدر انور رضا ،سیکرٹری خلیل احمد راجہ، فنانس سیکرٹری نئیر علی، سابق صدور این پی سی شکیل انجم، طارق چوہدری، شہر یار خان جوائنٹ سیکرٹری این پی سی شکیلہ جلیل ،طلعت فاروق،آرآئی یو جے کے صدر عابد عباسی، سیکرٹری جنرل طارق علی ورک، سابق صدرآر آئی یو جے مبارک زیب خان، عامر سجاد سید ،ممبر گورننگ باڈی این پی سی حامد حبیب، ذوالفقار بیگ، راجہ وسیم عباسی، جعفر علی بلتی، راجہ کامران عباسی، منظور احمد سلہریا، عامر بٹ، نعیم محبوب،راجہ ابرار ،اسلام آباد کورٹ اینڈکرائم رپورٹر زایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ شیخ محمد ایوب ناصر، صدر مظہر شیخ ،سیکرٹری جنرل خرم ملک، رپجا کے صدر سہیل ملک سمیت تاجر راہنماء خالد چوہدری سمیت نامور سیاسی و سماجی شخصیات صحافیوں وکلا تاجر رہنماؤں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر راجہ پرویز اشرف،چوہدری محمد یاسین مہتاب خان و دیگر نے افضل بٹ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا رشتہ اتنا خوبصورت اور لازوال ہے کہ اس رشتے کا کوئی بھی رشتہ مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ ایصال ثواب کی محفل میں ملک کے ممتاز نعت خوانوں نے سرور کونین کے بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ دریں اثنا آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اے پی این ایس کے ذمہ داران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اے پی این ایس نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ و صبر عطا فرمائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں