pakistan nahi chora | Aftab Iqbal

آفتاب اقبال سوشل میڈیا کی تنقید برداشت نہ کرسکے۔۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تنقید کرنے کے بعد سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنے والے ٹی وی میزبان آفتاب اقبال نے پاکستانیوں کی حب الوطنی پر سوال  اٹھا دیا۔آفتاب اقبال نے اپنی گفتگو میں  خود پر تنقید کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ نوجوان جو پھدک پھدک پر مجھ پر تنقید کر رہے ہیں ان کو لگتا ہے کہ  جو 2  ہزار نیزہ بردار لوگ آج بابر کو سپورٹ کرنے کے لیے مجھ پر تنقید کر رہے ہیں جب اس نے ریٹائر ہونا ہے انہیں یہ بھی یاد نہیں ہوگا کہ بابر ایک کھلاڑی بھی تھا ان میں سے اکثریت خود بھی کرکٹ کو نہیں سمجھتی۔انہوں نے کہا کہ  اصل آگ تو سوشل میڈیا پر لگی جو  بعد میں بابر تک پہنچی، اس ایشو کو سوشل میڈیا پر اچھالنے والے لوگوں کے لیے مجھے خدشہ ہے کہ وہ پاکستانی ہیں بھی یا نہیں، میرے تو شو کا موضوع یہی ہے ، میں پہلے یہی بتانا چاہتا ہوں کہ میرا مقصد کسی کی د ل آزاری نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کہا تھا کہ میں بابر اعظم کو آج سپر سٹار نہیں مانتا، اگر میں نے ایسا کہا تو یہ میرا جمہوری اور قومی حق ہے، اگرچہ میں اپنی ناپسندیدگی میں دو قدم آگے چلا گیا اور یہ کہا کہ میں اسے سپر سٹار نہیں مانتا  لیکن  ہمارے پاس کون سا  سپر سٹار ہے، اگر کوئی اور موجود ہوتا تو میں اسے سپر سٹار مان لیتا، بابر اعظم سخت محنت کرکے کپتان بنے ہیں، اللہ نے انہیں عطا کیا ہے تو انہیں سیکھنا چاہیے، مجھے خدشہ ہے کہ یہ بندہ اپنی انا میں رہتا ہے، اپنی انا کو  تقویت دیتا ہے اور قابل قبول ہے کہ  یہ ایک دم بادشاہ بن گیا،کیونکہ میں نے میانداد کے پرائم ٹائم جیسا آج تک کسی کھلاڑی کو  ویسا کھیلتے نہیں دیکھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں